ہوناور:7/ ڈسمبر (ایس او نیوز؍ وی بی) بغیر کسی دستاویزات کے لے جارہے 37.78 لاکھ روپیوں کی نئی کرنسی کے نوٹوں کو پولس نے ضبط کرلیا اور اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا، یہ واردات ہوناور تعلقہ میں منگل دیر رات کو پیش آئی ہے۔ گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت شیموگہ ضلع تیرتھ ہلی کے عبدول کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عبدول نامی نوجوان شموگہ ضلع ساگر تعلقہ سے اترکنڑا ضلع ہوناور تعلقہ کی طرف بغیر کسی دستاویزات کے 2ہزار کے نئے نوٹوں کے 32لاکھ روپئے اور بقیہ 100روپئے کی کرنسی کار پر ڈال کر لے جارہا تھا۔کہ اس دوران پولس کو مصدقہ ذرائع سے کار پر اتنی بڑی رقم موجود ہونے کی اطلاع ملی، جس پر ہوناور پولس نے کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ کار کو روک لیا اور اتنی بڑی رقم برآمد کرلی۔ پولس نے متعلقہ کار کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اتنی بڑی رقم کس کی ہے ، اس کے پیچھے کون کون ہیں، اس تعلق سے پولس چھان بین کررہی ہے۔ ہوناور پولس تھانے میں کیس درج کیا گیاہے۔
